اسلام آباد (روش پاکستان نیوز) ایس آئی یو ٹی کے سربراہ ڈاکٹر ادیب رضوی کو بین الاقوامی ایوارڈ سے نوازا گیا۔
ترجمان ایس آئی یو ٹی کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر ادیب رضوی کو ہیومینٹیرین ریکوگنیشن ایوارڈ 2024 سے نوازا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر ادیب رضوی کو امریکن یورولوجیکل ایسوسی ایشن نے حدمت خلق کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کرنے پر ایوارڈ سے نوازا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر ادیب رضوی نے گردے کے امراض کے لیے جنوبی ایشیا کا سب سے بڑا پبلک ہیلتھ کیئر ادارہ قائم کر کے نمایاں کردار ادا کیا ہے۔
واضح رہے کہ صرف 2022 میں ایس آئی یو ٹی میں 33 لاکھ افراد کا علاج کیا گیا۔