پیر,  07 اکتوبر 2024ء
کیاپی ٹی آئی، پیپلز پارٹی کے ساتھ مل کر حکومت بنانیوالی ہے ؟ چئیرمین پی ٹی آئی نےاہم اعلان کر دیا

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ سے کوئی رابطہ نہیں، ان کے ساتھ مل کر حکومت بنانے کا کوئی ارادہ نہیں، انتخابات میں ہماری نشستیں 150 ہیں۔ وہ قریب ہیں، توقع ہے کہ وہ حکومت سازی تک پہنچ جائیں گے۔

اپنے ایک بیان میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ وفاق، پنجاب اور کے پی میں حکومت بنائیں گے، آزاد امیدوار کسی پارٹی میں شامل نہیں ہوں گے، وہ اسی پارٹی میں رہیں گے جس کی ہدایت پی ٹی آئی کے بانی نے کی تھی۔

واضح رہے کہ اب تک کے نتائج کے مطابق آزاد امیدوار نشستوں کے لحاظ سے پہلے نمبر پر ہیں جب کہ جماعتوں میں مسلم لیگ (ن) کو برتری حاصل ہے۔

مزید خبریں