منگل,  10  ستمبر 2024ء
9 مئی واقعات: شیخ رشیدکو رہا کر دیا گیا

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو 9 مئی کے واقعات کے سلسلے میں راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے رہا کر دیا۔

ہفتہ کو انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے شیخ رشید کے خلاف 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

استغاثہ کی جانب سے کوئی بھی عدالت میں پیش نہیں ہوا جب کہ شیخ رشید احمد کے وکیل سردار عبدالرازق خان اور سردار شہباز عدالت میں پیش ہوئے۔

شیخ رشید کے وکلا کی جانب سے ضمانت کی درخواست کی گئی تھی جسے عدالت نے 2 لاکھ روپے کے مچلکے پر منظور کرلیا۔ کیس کی سماعت 12 فروری تک ملتوی کر دی گئی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News