پیر,  07 اکتوبر 2024ء
عوام کی عدالت، قانون اور الیکشن میں ہم کامیاب ہوچکے، پی ٹی آئی رہنماؤں کے اہم بیانات سامنے آ گئے ، دیکھیں تفصیل

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما کامران بنگش نے کہا ہے کہ ہم نے عوام کی عدالت، قانون اور الیکشن میں کامیابی حاصل کی ہے۔

پشاور میں تیمور جھگڑا اور شاندانہ گلزار کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کامران بنگش نے کہا کہ پی ٹی آئی کے امیدواروں کو کامیاب کرانے پر عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں، فارم 45 میں جن حلقوں پر پہنچے ان کے خلاف فارم 47 دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ میرے حلقے میں جیتنے والا امیدوار 7ویں نمبر پر تھا، میرا مقابلہ عوامی نیشنل پارٹی سے تھا، آر اوز نے بڑی رقم تقسیم کی ہے، میرے مقابلے میں جیتنے والے امیدوار کا کوئی کیمپ نہیں تھا۔

تیمورجھگڑا: پی ٹی آئی نے تاریخی کلین سویپ کیا ہے۔

اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما تیمور جھگڑا نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے تاریخی کلین سویپ کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پشاور کی 8 نشستوں کے نتائج تبدیل کیے گئے، ایسی دھاندلی خیبرپختونخوا کی تاریخ میں نہیں ہوئی، الیکشن والے دن موبائل فون سروس بند کردی گئی تاکہ دھاندلی ثابت نہ ہو سکے، پی ٹی آئی نے 18 نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔
ان کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس اپنے حلقے کے تمام فارم 45 ہیں، محمود جان کے حلقے کے نتائج تبدیل کیے گئے، مجھے 63% ووٹ ملے، 25 ہزار ووٹوں کے مقابلے میں 16 ہزار ووٹ ملے، ہمارے آر اوز غائب ہیں، لاپتہ ہیں.

تیمور جھگڑا نے کہا کہ کچھ لوگوں نے کہا کہ میرے حلقے سے جیتنے والا امیدوار افغان شہری ہے۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ قوم نے بانی پی ٹی آئی کو ووٹ دیا، الیکشن کے دن کوئی رگنگ نہیں ہوئی، فارم 47 میں تبدیلی کی گئی، انتخابی نتائج سے متعلق کیس کی سماعت پیر کو ہوگی، ہم نے الیکشن جیتا، عوام۔ تاریخ میں پہلی بار پری پول رینگنگ کو شکست دی، مجھے اور شیر علی ارباب کو ڈی آر او سے ملنے نہیں دیا گیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کامیاب امیدوار شاندانہ گلزار نے کہا کہ ہمارے کارکنوں نے بہت قربانیاں دی ہیں۔

مزید خبریں