بدھ,  18  ستمبر 2024ء
عوامی مینڈیٹ کی توہین کی گئی ، بدترین تبدیلی کی گئی،امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن پھٹ پڑے

کراچی (روشن پاکستان نیوز)امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ پوری قوم کو بتا دیا ہے کہ آپ کے ووٹ کی کوئی حیثیت نہیں۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پورے پاکستان نے بتا دیا ہے کہ انجینئرنگ سے رائے عامہ تبدیل نہیں کی جا سکتی۔
انہوں نے کہا کہ عوامی مینڈیٹ کی توہین کی گئی ہے۔ فارم 45 کا عمل روک دیا گیا، 2 بجے تک فارم دینے کا کہا گیا لیکن کارکنوں کو فارم نہیں دیئے گئے، کارکنوں نے ساری رات انتظار کیا اور جب تک فارم 45 موصول ہوا، بدترین تبدیلی کی گئی۔

حافظ نعیم نے کہا کہ مقابلہ آزاد امیدوار اور ہمارے درمیان تھا۔ شہر میں جماعت اسلامی نے پی ایس 91 میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی جبکہ ایم کیو ایم دوسرے نمبر پر رہی۔ ہمیں فارم 47 ملا ہے جس میں ایم کیو ایم کو صرف 5 ہزار ووٹ ملے۔ کراچی نے ایم کیو ایم کو پانچ فیصد ووٹ بھی نہیں دیے، کراچی کے عوام نے انہیں مسترد کردیا لیکن آج وہ ہم پر مسلط کیے جارہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے سامنے الیکشن کمیشن ہے، کون بتا سکتا ہے کہ ان کے پیچھے کون ہے، کبھی میئر کا ووٹ پکڑا جاتا ہے، کبھی صوبائی اور قومی اسمبلی کا مینڈیٹ پکڑا جاتا ہے۔ ووٹ کی کوئی حیثیت نہیں۔

اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ ہم پرامن احتجاج پر یقین رکھتے ہیں۔

ملک میں عام انتخابات میں پولنگ کے بعد نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک قومی اسمبلی کے حلقوں کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج سامنے آچکے ہیں۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News