هفته,  27 جولائی 2024ء
ووٹنگ کا وقت بڑھانے کی تجویز زیر غور نہیں، الیکشن کمیشن حکام

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز ) ملک میں عام انتخابات کے لیے ووٹنگ کا وقت بڑھانے کی تجویز زیر غور نہیں ہے۔

الیکشن کمیشن حکام کا کہنا ہے کہ ووٹنگ کا وقت شام 5 بجے تک رہے گا۔ تمام پولنگ سٹیشنز کے دروازے شام 5 بجے بند کر دیے جائیں گے۔

الیکشن کمیشن کے حکام نے کہا ہے کہ پولنگ اسٹیشن کے احاطے میں موجود لوگ شام 5 بجے تک ووٹ ڈال سکتے ہیں۔

الیکشن کمیشن حکام نے کہا ہے کہ انتخابات کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج شام 6 بجے کے بعد نشر کیے جاسکتے ہیں۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News