منگل,  10  ستمبر 2024ء
پی ٹی آئی سے وزارت عظمیٰ کے امیدوار کون؟چئیرمین پی ٹی آئی نے بتا دیا ، دیکھیں خبر

اسلام آ باد (روشن پاکستان نیو ز)تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ آج پاکستان کی جمہوری تاریخ کا نازک دن ہے، عوام زیادہ سے زیادہ باہر نکلیں۔

بیرسٹر گوہر نے گفتگو میں کہا کہ انتظامیہ سے مکمل تعاون کی درخواست ہے، پولنگ اور گنتی کا عمل درست ہوا تو جہموریہ کا عمل مکمل ہوگا۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ووٹرز سے درخواست ہے کہ باہر نکلیں آج آزادی کا دن ہے، پورا پاکستان اس دن کا انتظار کر رہا ہے۔

اس موقع پر بیرسٹر گوہر سے سوال کیا گیا کہ آپ وزارت عظمیٰ کے امیدوار ہوں گے؟

اس سوال پر بیرسٹر گوہر نے کہا کہ خان صاحب جس پر انگلی رکھیں گے وہ پارٹی کی قیادت کرے گا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News