منگل,  10  ستمبر 2024ء
پشاور: پولیس کی وردی پہن کر پولنگ اسٹیشن میں گھسنے والے مسلح ملزم کو گرفتار

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)پشاور میں پولیس کی وردی پہن کر پولنگ سٹیشن میں داخل ہونے والا جعلی اہلکار گرفتار کر لیا گیا۔

مسلح ملزم کو پشاور میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 31 کے پولنگ سٹیشن نمبر 179 سے گرفتار کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مسلح ملزمان پولیس کی وردی پہن کر پولنگ اسٹیشن میں داخل ہوئے۔

پولیس کے مطابق ملزم کو تھانے منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں ہونے والے عام انتخابات کے سلسلے میں خیبرپختونخوا سمیت کئی شہروں میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News