منگل,  10  ستمبر 2024ء
عملہ الیکشن ڈیوٹی کیلئے طلب، کراچی کا تیسرا بڑا ہسپتال بند ہو گیا

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) عباسی شہید ہسپتال کا عملہ کو الیکشن ڈیوٹی کے لیے بلالیا گیا جس کے باعث ہسپتال بند کر دیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق ایمرجنسی سمیت ہسپتال کے پورے عملے کو الیکشن ڈیوٹی کے لیے طلب کر لیا گیا ہے۔

ہسپتال کی لیبارٹری میں اس وقت ایک بھی شخص موجود نہیں ہے۔

عام انتخابات کے لیے عباسی شہید اسپتال کے ایم ایس کو بھی طلب کر لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ عباسی شہید اسپتال کراچی کا تیسرا بڑا سرکاری اسپتال ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News