اتوار,  08  ستمبر 2024ء
دھرنا مظاہرین کے مطالبات جائز ، سنجیدہ مذاکرات چاہتے ہیں ، وزیر داخلہ کا لیاقت بلوچ سے رابطہ

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) وزیر داخلہ محسن نقوی نے جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔

ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق محسن نقوی نے لیاقت بلوچ سے مطالبات سے متعلق بات کی۔ محسن نقوی نے کہا کہ حکومت پوری سنجیدگی سے جماعت اسلامی سے مذاکرات چاہتی ہے۔ دھرنا مظاہرین کے مطالبات جائز ہیں۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ 500 یونٹ استعمال کرنے والے بجلی صارفین کو بل میں 50 فیصد رعایت دی جائے اور سلیب ریٹ ختم کیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ آئی پی پیز کے ساتھ کیپیسٹی پیمنٹ اور ڈالر میں ادائیگی کا معاہدہ ختم ، غریب تنخواہ دار طبقے پر ٹیکسوں کا ظالمانہ بوجھ اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ واپس لیا جائے۔

مزید پڑھیں: 11سال بعد وزارت داخلہ کی جانب سے نیشنل ڈرگ سروے کرنے کی منظوری دیدی گئی

خیال رہے کہ جماعت اسلامی نے دوسرے روز لیاقت باغ راولپنڈی میں دھرنا دے رکھا ہے جہاں پارٹی رہنماؤں کی تقریر کے لیے اسٹیج بھی بنا دیا گیا ہے اور دھرنے کے شرکاء کے لیے کھانے پینے کا بندوبست بھی کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News