جمعرات,  05 دسمبر 2024ء
11سال بعد وزارت داخلہ کی جانب سے نیشنل ڈرگ سروے کرنے کی منظوری دیدی گئی

 

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)وفاقی وزیر داخلہ و انسداد منشیات نے ملک میں 11 برس بعد نیشنل ڈرگ سروے کرنے کی اصولی منظوری دے دی۔وفاقی وزیر داخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی کی زیر صدارت کمیٹی برائے نیشنل ڈرگ سروے کا اجلاس منعقد ہوا جس میں وفاقی سیکریٹری داخلہ، سیکریٹری پلاننگ، ایڈیشنل سیکریٹری فنانس، اسپیشل سیکریٹری ہیلتھ، ڈی جی اے این ایف اور چیف اسٹیٹیشن نے شرکت کی۔

اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ نیشنل ڈرگ سروے کو ہر صورت جامع اور مستند ہونا چاہیے، سروے کے درست ڈیٹا کی اصل اہمیت ہے اور اسی کا فائدہ ہوگا۔ انہوں نے سروے میں گھروں کے علاوہ تعلیمی اداروں، کچی آبادیوں اور دیگر جگہوں سے بھی ڈیٹا اکٹھا جمع کرنے کی ہدایت کی۔

مزید خبریں