راولپنڈی (کرائم رپورٹر)راولپنڈی پولیس کا شراب سپلائر ز اور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون جاری، 04ملزمان گرفتار، 75لیٹر شراب اورچرس برآمد، مقدمات درج۔تفصیلات کے مطابق نصیر آباد پولیس نے ملزم عاصم محمود کو گرفتار کرلیا، ملزم سے 40لیٹر شراب برآمد ہوئی، آراے بازار پولیس نے ملزم شوکت کو گرفتار کرکے ملزم سے 30لیٹر شراب برآمدکی، روات پولیس نے ملزم گلفراز کو گرفتار کرکے ملزم سے 05لیٹر شراب برآمد کرلی، کلرسیداں پولیس نے ملزم مظہر اقبال کو گرفتار کرکے ملزم سے520گرام چرس برآمد کرلی، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے، ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ(ر)حافظ کامران اصغر کا کہنا تھاکہ منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے منشیات فروشوں اور شراب سپلائرز کے خلاف کریک ڈائون میں تیزی لائی جائے گی۔
مزید پڑھیں: راولپنڈی پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی، 03 ملزمان گرفتار