منگل,  27  اگست 2024ء
پیرس اولمپکس کیلئے تینوں پاکستانی شوٹرز مکمل طور پر تیار

 

لاہور (روشن پاکستان نیوز) پیرس اولمپکس کے لیے تینوں شوٹرز نے پاکستان میں اپنی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی ہے۔لاہور میں کیمپ کے دوران کشمالہ طلعت، جی ایم بشیر اور گلفام جوزف کو روس سے تعلق رکھنے والے کوچ کی خدمات حاصل تھیں، شوٹرز کا کہنا ہے کہ غیر ملکی کوچ کی نگرانی میں بھرپورٹریننگ کی ہے ، ٹارگٹ پر نشانے لگائے ہیں اور اب اگلا ٹارگٹ میڈلز کا حصول ہے۔

کشمالہ طلعت تین ایونٹس میں حصہ لیں گی، وہ 10 میٹر ائیر پسٹل ،10 میٹر ائیر پسٹل مکسڈ اور 25 میٹر اسپورٹ پسٹل میں ایکشن میں ہوں گی۔

پیرس اولمپکس میں جی ایم بشیر پیرس اولمپکس میں 25 میٹر ریپڈ فائر پسٹل ایونٹ میں مہارت کا مظاہرہ کریں گے ۔

پیرس اولمپکس میں گلفام جوزف 10 میٹر ائیر پسٹل میں ایکشن میں ہوں گے جبکہ کشمالہ طلعت کے ساتھ مکسڈ ایونٹ میں بھی حصہ لیں گے

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News