پیر,  07 اکتوبر 2024ء
معذوری عزم کو نہ روک سکی ، سعودی نوجوان نےپرفیوم کا اپنا برانڈ بنا لیا

سعودی عرب (روشن پاکستان نیوز)سعودی نوجوان نے معذوری کے باوجود پرفیوم کا اپنا برانڈ بنا لیا ہے۔

سعودی نوجوان عبدالرحمن العریفی نے اپنی معذوری کو کاروباری کامیابی کی راہ میں حائل نہیں ہونے دیا اور پرفیوم کا اپنا برانڈ بنالیا۔

 العربیہ کے مطابق عبدالرحمن العریفی نے بتایا کہ وہ پرفیومری کے شعبے میں گزشتہ دو سال سے کام کر رہے ہیں۔اور اسکے بعد ایک اچھا پرفیوم اور اپنا برانڈ بنانے کے قابل ہوگئے۔
اس کے علاوہ انہوں نے انگریزی اور نظم و نسق کی باقاعدہ تعلیم بھی حاصل کی ہے۔
 

مزید خبریں