بدھ,  30 اکتوبر 2024ء
جعلی ووٹ بنانے کا منصوبہ،اختیار ولی کا پرویزخٹک پر الزام

پشاور (نیوزڈیسک) پشاور کے حلقہ این اے 33 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار اختیار ولی نے چیف الیکشن کمشنر کو خط ارسال کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پرویز خٹک نے جعلی ووٹ بنانے کا منصوبہ بنایا ہے۔

خط کے متن کے مطابق پرویز خٹک نے دھاندلی کے لیے جدید سکیننگ مشین لے رکھی ہے، پرویز خٹک نے 2021 کے ضمنی انتخابات میں مشینیں استعمال کیں۔

نوشہرہ میں دھاندلی روکنے کے لیے اقدامات کیے جائیں، دھاندلی نہ روکی گئی تو اسے انتخابی دھاندلی تصور کیا جائے گا۔

مزید خبریں