هفته,  27 جولائی 2024ء
گلگت بلتستان میں جنگلات کی کٹائی پر 44 ملازمین برطرف

گلگت(روشن پاکستان نیوز) چیف سیکرٹری گلگت بلتستان نے جگلوٹ جنگلات میں درختوں کی بے دریغ اور غیر قانونی کٹائی کیخلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے دس مستقل بیلدار اور7 فارسٹ گارڈز کو معطل کر دیا ۔

چیف سیکرٹری گلگت بلتستان نے درختوں کی غیر قانونی کٹائی کے حوالے سے زیرو ٹالرنس پالیسی کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ جنگلات کے 17 مستقل گارڈز اور 27 عارضی ملازمین کو برطرف کر دیا۔

محکمہ جنگلات نے غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث فارسٹرز اور رینج فارسٹ آفیسرز (آر ایف اوز) کے کیسز مزید کارروائی کیلئے سیکرٹری جنگلات کو ارسال کردیئے۔

محکمہ جنگلات نے دیامر اور غیر قانونی درختوں کی کٹائی کا سامنا کرنے والے دیگر علاقوں میں سخت کارروائی کا اعلان کردیا۔ محکمہ ایسی سرگرمیاں روکنے اور جنگلاتی وسائل کے پائیدار انتظام کو یقینی بنانے کیلئے تیار ہے۔

محکمہ جنگلات حکام نے غیر قانونی لکڑی کی نقل و حمل کرنے والی گاڑیوں کو ضبط کرنے پر زور دیا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News