منگل,  23 جولائی 2024ء
افغانستان بنگلہ دیش کو ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا

کنگزٹائون(نیوزڈیسک)ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اہم میچ میں افغانستان بنگلہ دیش کو ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا ۔

اس سے قبل ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اہم میچ میں افغانستان نے بنگلادیش کو جیت کے لیے 116 رنز کا ہدف دیاتھا۔

افغانستان کی اننگز کے اختتام پر بارش کی وجہ سے میچ کچھ دیر کے لیے روکا گیا تھا۔

افغانستان نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 115 رنز بنائے، رحمٰن اللّٰہ گرباز سب سے زیادہ 43 رنز بناکر نمایاں رہے۔

کپتان راشد خان 19، ابراہیم زدران 18 اور عضمت اللّٰہ عمر زئی 10 رنز بنا سکے۔

بنگلادیش کی جانب سے رشاد حسین نے 3، مستفیض الرحمان اور تسکین احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل گروپ ون کے اہم میچ میں بھارت نے آسٹریلیا کو 24 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News