هفته,  12 اکتوبر 2024ء
عدت میں نکاح کیس،پی ٹی آئی نے ہائیکورٹ میں اپیل دائر کرنیکااعلان کر دیا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر علی خان نے کہاہے کہ وہ غیر شرعی نکاح کیس میں عمران خان کی سزا کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیل دائر کریں گے
سیاسی مقاصد کے لیے ذاتی زندگیوں میں جھانکا جارہا ہے کارکنان تحمل کا مظاہرہ کریں، ووٹ سے اس کا بدلہ لیں۔

پہلی بارایسا ہو رہا ہےجس کی حکومت سازش سےختم ہوئی اسی کا ٹرائل ہورہاہے، پہلی بار کسی جماعت کی لیڈرشپ اور رہنما جیل میں ہیں

انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عدالت سے جس کی توقع کی جارہی تھی وہی ہوا اس کیس کا کوئی سر اور پیر نہیں، کیس میں قانونی تقاضے پورے نہیں ہوئے۔

عدالت کی جانب سے زبانی فیصلہ سنایا گیا ، کاپی نہیں دی، فیصلہ سیاسی مقاصد اور کردار کشی کےلیے ہے۔

مزید خبریں