جمعه,  19 جولائی 2024ء
قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا سابق کھلاڑیوں اور یوٹیوبرز کو لیگل نوٹس بھجوانے کا فیصلہ

 

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے الزامات لگانے والے یوٹیوبرز اور سابق کھلاڑیوں کے خلاف ہتک عزت کا کیس دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ناقص کار کردگی دکھانے اور میگا ٹورنامنٹ کے پہلے ہی مرحلے میں باہر ہونے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم اور خاص طور پر کپتان بابر اعظم آج کل کافی تنقید کی زد میں ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوران بابر اعظم کے خلاف سوشل میڈیا مہم چلائی گئی۔ قریبی ذرائع کے مطابق بابر اعظم سابق کھلاڑیوں کی جانب سے لگائے گئے الزامات سے مایوس ہوئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بابراعظم کی جانب سے یوٹیوبرز اور سابق کھلاڑیوں کو لیگل نوٹس بھجوانے کا امکان ہے، بابر نے اس حوالے سے لیگل ٹیم سے مشاورت شروع کر دی ہے۔ مزید یہ کہ پی سی بی کا لیگل ڈیپارٹمنٹ بھی یوٹیوبرز اور سابق کھلاڑیوں کے بیانات کا ڈیٹا اکٹھا کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ ایک ٹی وی اینکر نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے امریکا کے خلاف میچ ہارنے کے لیے آڈی گاڑی وصول کی۔

اینکر کے مطابق میں اس بات کی تحقیق میں لگ گیا کہ بابر کے بھائی کیا کام کرتے ہیں، اگر کوئی اپنے بھائی 7 سے 8 کروڑ کی گاڑی تحفے میں دے رہا ہے تو یقیناً کوئی اچھا کام کرتا ہوگا۔ اینکر کے مطابق لیکن مجھے پتا لگا کہ وہ ٹھینگا کچھ کرتا ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News