منگل,  08 اکتوبر 2024ء
2 سیاسی جماعتوں میں جھگڑا فائرنگ سے12 سالہ بچہ جاں بحق،3زخمی

کراچی (نیوزڈیسک)نیو کراچی کے علاقے میں2 سی اسی جماعتوں میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 12 سال کا کم سن بچہ جاں بحق جبکہ 3 نوجوان زخمی ہوگئے، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا

پولیس کے مطابق نیو کراچی کے سیکٹر 11 جے میں شادی میں شریک افراد نے سیاسی جماعت کا پوسٹر پھاڑ دیا جس پر جھگڑا ہوا،

دونوں سياسی جماعتوں میں جھگڑے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے،پولیس کے مطابق ایم کیوایم کے 3 کارکنان اور 15 سے 20 نامعلوم افراد کے خلاف پی پی کارکن یوسف کی مدعیت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، مقدمے میں انسداد دہشتگردی اور اقدام قتل کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں

پولیس کے مطابق واقعے میں فائرنگ اور ڈنڈوں کے وار سے 2 بچوں سمیت 3 افراد زخمی ہوئے تھے، زخمیوں میں بارہ سال کا عبدالرحمن، سولہ سال کا رحمن، 40 سال کا شریف شامل ہے۔

مزید خبریں