هفته,  12 اکتوبر 2024ء
پولیس کی بڑی کارروائی، اسلحہ کی بھاری کھیپ برآمد، 2 افراد گرفتار

راولپنڈی(کرائم رپورٹر) راولپنڈی پولیس کی ویسٹریج کے علاقے میں کارروائی ، مشتبہ گاڑی سے اسلحہ کی بھاری کھیپ برآمد، 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔پولیس نے ویسٹریج کے علاقے میں مشتبہ گاڑی روک کر چیک کی جس میں سے اسلحے کی بھاری کھیپ برآمد کرلی ۔

اس کھیپ میں  35 پسٹل اور ہزاروں گولیاں شامل ، اسلحہ اسمگلرز ملزمان گرفتار ،ملزمان کی شناخت بہادر خان اور راشد خان کے نام سے ہوئی۔پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔

مزید خبریں