جمعرات,  20 جون 2024ء
پولیس کی بڑی کارروائی، اسلحہ کی بھاری کھیپ برآمد، 2 افراد گرفتار

راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز) راولپنڈی پولیس کی ویسٹریج کے علاقے میں کاررائی ، مشتبہ گاڑی سے اسلحہ کی بھاری کھیپ برآمد، 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس نے ویسٹریج کے علاقے میں مشتبہ گاڑی روک کر چیک کی جس میں سے اسلحے کی بھاری کھیپ برآمد کرلی ۔ اس کھیپ میں  35 پسٹل اور ہزاروں گولیاں شامل ، اسلحہ اسمگلرز ملزمان گرفتار ،ملزمان کی شناخت بہادر خان اور راشد خان کے نام سے ہوئی۔پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News