بدھ,  19 جون 2024ء
غیرقانونی بھرتیاں کیس: پرویز الٰہی ودیگر ملزمان فرد جرم کیلئے طلب

لاہور(روشن پاکستان نیوز)لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیرقانونی بھرتیوں کے مقدمے میں چودھری پرویز الٰہی سمیت دیگر کو فردِ جرم کیلئے طلب کر لیا ۔عدالت نے تمام ملزمان کو چالان کی کاپیاں بھی تقسیم کردیں۔


تفصیلات کے مطابق تاہم، آج پرویز الٰہی اور محمد خان بھٹی کو عدالت میں پیش نہ کیا گیا جس پر عدالت برہمی کا اظہار کیا۔
عدالت نے کہا کہ جب ملزم جیل میں ہوتا ہے تو حاضری معافی نہیں ہوتی، ملزم جیل میں ہے تو حاضری معافی کیلئے درخواست کی ضرورت نہیں۔


اس کے علاوہ فہد، طاہر مکی، حیدر، سمیع اللہ، محمد عبداللہ، مختار احمد، محمد امین سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔
جج ارشد حسین بھٹہ نے کہا کہ یہ میری عدالت ہے، اس میں قانون کے مطابق فیصلہ ہو گا، جج چھٹی پر چلا جائے تو کیا دس دن پہلے آپ کسی ڈیوٹی جج سے آرڈر کروا لیں گے؟


جج ارشد حسین بھٹہ نے کہا کہ میں نے ملزم کو طلب کیا ہوا ہے، ملزم کو پیش کیوں نہیں کیا، میں سپریٹنڈنٹ جیل کو شوکاز نوٹس جاری کروں گا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News