جمعرات,  02 مئی 2024ء
کینیا میں ہیلی کاپٹرحادثہ، آرمی چیف سمیت 10افراد ہلاک

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) کینیا میں ہیلی کاپٹرحادثے کے نتیجے میں آرمی چیف سمیت 10افراد ہلاک ہوگئے۔

حادثے میں آرمی چیف کے مارے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کینیا کے صدر ولیم روٹو نے اعلان کیا کہ جمعرات کو فوجی ہیلی کاپٹر اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں فوج کے سربراہ جنرل فرانسس اوگولا سمیت 10 افراد ہلاک ہو گئے۔

افسوسناک حادثے کے بعد کینیا کے صدر نے ملک میں 3 روزہ سوگ کا اعلان کردیا۔

مزید پڑھیں: پاکستانی آرمی چیف اور دیگر سربراہان کیطرف سے قوم کو عید الفطر کی مبارکبادو اہم پیغام جاری

صدر نے مزید بتایا کہ ہیلی کاپٹر حادثے میں 2 فوجی زندہ بچ گئے جنیں اسپتال منتقل کیا گیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ حادثے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News