اتوار,  05 مئی 2024ء
گوگل میٹ کاصارفین کیلئے نئے فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ

کیلیفورنیا(روشن پاکستان نیوز) ویڈیو کمیونیکیشن سروس گوگل میٹ اپنے ویب اور موبائل صارفین کے لیے متعدد کسٹمائزیشن فیچرز متعارف کرانے جا رہی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹیکنالوجی کمپنی گوگل کیجانب سے گزشتہ ہفتے اعلان کیا گیا کہ کمپنی سروس کے لیے تین نئے فیچر متعارف کرانے والی ہے جس کی مدد سے گوگل میٹ پر صارف کے ظاہر کو مرضی کے مطابق پیش کیا جاسکے گا۔

پہلا فیچر صارفین کو مختلف ویڈیو افیکٹس کو ملانے کی صلاحیت دے گا۔ اس کو استعمال کرتے ہوئے پس منظر کو فلٹر افیکٹ کے ساتھ ملا کر مزید متحرک بنا کر پیش کیا جاسکے گا۔

اس فیچر میں سیلف ویو ٹائل پر ایک نئی لیئر ایئکون کو استعمال کیا جاسکے تاکہ یہ دیکھا جا سکے کہ کونسے افیکٹ استعمال کیے جا رہے ہیں۔ اس ہی آئکون کو استعمال کرتے ہوئے ایک افیکٹ یا ایک ساتھ تمام افیکٹ کو ہٹایا بھی جاسکے گا۔

ویڈیو افیکٹس کو ملانے کا فیچر نئے یوزر انٹرفیس کے ساتھ پیش کیا جائے جو صارفین کے لیے نئے افیکٹس کو ڈھونڈنا اور استعمال کرنا آسان کر دے گا۔دوسرے فیچر میں سروس کی جانب سے اسٹوڈیو لائٹنگ متعارف کرائی جائے گی۔

تاہم، یہ فیچر صرف ویب صارف کو دستیاب ہوگا اور اس میں گوگل ورک اسپیس انٹرپرائز کے لیے ڈوئٹ اے آئی بھی شامل ہوگا۔

اس فیچر کو اسٹوڈیو معیار کی روشنی اور لائٹ کی سیٹنگ، برائٹنیس اور کلر کا تعین کیا جا سکے گا۔تیسرا اور آخر فیچر ’اسٹوڈیو ساؤنڈ‘ کا ہے جو فی الحال ویب ورژن پر دستیاب ہے اور آئندہ ہفتوں میں موبائل ورژن میں متعارف کرا دیا جائے گا۔

یہ فیچر مصنوعی ذہانت کو استعمال کرتے ہوئے خود بخود بلو ٹوتھ ہیڈ سیٹ اور ڈائل اِن پارٹیسیپنٹ سے آنیوالی خراب معیار کی آواز کو بہتر بنائیگا۔

گوگل میٹ کے آئی او ایس اور اینڈرائی صارفین کو ان فیچرز میں سے کچھ اگلے دو ہفتوں میں دستیاب ہوںگے جبکہ ویب صارفین کو اس ماہ کے آخر تک تمام فیچر دستیاب ہوںگے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News