جمعه,  03 مئی 2024ء
پنجاب کے12صوبائی حلقوں میں ضمنی الیکشن کل ہوگا

لاہور(روشن پاکستان نیوز) پنجاب اسمبلی کی 12سیٹوں پرضمنی الیکشن کیلئے 174امیدواروں میں مقابلہ کل ہوگا ۔

پنجاب اسمبلی کے 12حلقوں میں 2ہزار601پولنگ سٹیشنز قائم،ووٹرز کی تعداد40لاکھ44ہزار552ہے۔لاہور کے قومی اسمبلی کے ایک جبکہ صوبائی اسمبلی کے 4 حلقوں میں انتخاب ہوگا

ضمنی الیکشن کے سلسلے میں پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔

قومی اسمبلی کے این اے 119 سے علی پرویز اور شہزاد فاروق سمیت 9 امیدوار مدمقابل ہیں۔

پی پی 147 لیگی امیدوار ملک ریاض اور محمد خان مدنی سمیت11 امیدوار، پی پی 149 سے استحکام پاکستان پارٹی کے محمد شعیب صدیقی اور قیصر شہزاد سمیت 14 امیدوار، پی پی 158 سے لیگی امیدوار چودھری نواز اور سنی اتحاد کونسل کے مونس الہٰی سمیت 22 امیدوار،پی پی 164 سے لیگی رہنما راشد منہاس اور سنی اتحاد کونسل کے محمد یوسف سمیت 20 امیدوار مدمقابل ہیں۔

ملک بھر کے 21 حلقوں میں ضمنی الیکشن کیلئے امیدواروں کی انتخابی مہم کا وقت ختم ہوگیا۔الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی الیکشن کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئیں، انتخابی سامان پولنگ سٹیشنز پر پہنچا دیا گیا ہے جبکہ حساس پولنگ سٹیشنز پر اضافی نفری تعینات کی جائے گی۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی انتخابات 2024 کیلئے الیکشن مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سنٹر قائم کر دیا گیا، سنٹر میں عوام کو الیکشن کے حوالے سے رابطہ کرنے اور اپنی شکایات درج کرانے کی سہولت ہوگی۔

مزید پڑھیں: ضمنی الیکشن کی فول پروف سکیورٹی کیلئے فوج تعینات کرنے کافیصلہ

ترجمان کا کہنا ہے کہ شکایت کے بروقت ازالے کیلئے فوری طور پر کارروائی کی جائے گی، اِس مقصد کیلئے سنٹر میں تربیت یافتہ عملہ تعینات کر دیا گیا ہے، ووٹرز کی شکایات کے اندراج اور ان کے فوری حل کیلئے 4 سطحوں پر کنٹرول سنٹر قائم کئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے ترجمان کا بتانا ہے کہ الیکشن کمیشن مخصوص ہیلپ لائن 051111327000 پر بھی شکایت کا اندراج کیا جا سکتا ہے، ‏مانیٹرنگ سنٹر پولنگ کے دن اور نتائج کے موصول ہونے تک چوبیس گھنٹے کام کرے گا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News