بدھ,  18  ستمبر 2024ء
کریمنل کیسز کے ٹرائل کیلئے ڈیجیٹل نظام متعارف


کراچی(کورٹ رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کا ماتحت عدلیہ کیلئے تاریخی اقدام ،چیف جسٹس کی ہدایت پر کریمنل کیسز کے ٹرائل کیلئے ڈیجیٹل نظام متعارف ،پریس ریلیز کے مطابق قیدی جیل سے ویڈیو لنک کے ذریعے بیانات ریکارڈ کراسکیں گے

ضلع شرقی کی عدالت میں ویڈیو لنک کےذریعے بیان ریکارڈ کرنے کا تجربہ کامیاب،ویڈیو لنک کے ذریعےسکیورٹی خدشات، وقت اور ٹرانسپورٹ اخراجات کم ہو ں گے، ون ونڈو کے ذریعے، سرٹیفائیڈ کاپی،، تصدیق شدہ کاپی، دستاویزات ایک جگہ سے حاصل کیے جا سکتے ہیں سندھ ہائیکورٹ کا محکمہ ریونیو سے بھی معاہدہ طے ہوگیا،ایم او یو کے مطابق ضمانت کیلئے جمع ملکیت کے کاغذات کی باآسانی تصدیق ہو سکے گی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News