جمعرات,  02 مئی 2024ء
پاکستان کے مختلف شہروں میں موسم کیسا رہے گا ؟ دیکھیں

خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر، پنجاب ،اسلام آباد اور شمالی بلوچستان میں بیشتر مقا مات پر آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقا مات پر موسلادھار بارش / ژالہ باری کابھی امکان۔ اس دوران شمالی علاقوں میں پہاڑوں پر برف باری کا امکان۔

انتباہ

آج 19 اپریل کو دیر، سوات، چترال، کوہستان ، مانسہرہ،، گلگت بلتستان اور کشمیر کے مقامی ندی نالوں/ اور دریائے کابل سے ملحقہ علاقوں میں طغیانی کا خطرہ۔اس دوران تیز بارش کے باعث بالائی خیبر پختونخوا، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈسلائیڈنگ کا بھی خدشہ۔آندھی/جھکڑ / ژالہ باری/گرج چمک اور تیز بار ش کے باعث کھڑی فصلوں، کمزور انفرا سٹرکچر ( بجلی کے کھمبے،گاڑیوں سولر پینل وغیرہ)کو نقصان کا اندیشہ۔

اسلام آباد

اسلام آباد اور گر دو نواح میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقا مات پر موسلادھار بارش/ژالہ باری کا بھی امکان۔

بلوچستان

کوئٹہ، زیارت، چمن،پشین،قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبد اللہ، مستونگ، شیرانی ،ژوب، موسیٰ خیل ، بارکھان، خضدار، قلات، نوشکی، سبی، کوہلو، ڈیرہ بگٹی، لورالائی اور ہرنائی میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔جبکہ صوبے کے دیگر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

پنجاب

مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، اوکاڑہ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، خوشاب، سرگودھا، میانوالی، پاکپتن،ساہیوال ڈیرہ غازی خان، راجن پور، بھکر، لیہ، ملتان، کوٹ ادو، مظفر گڑھ، رحیم یار خان، صادق آباد، خان پور، بہاولپور اور بہاولنگر میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقا مات پر موسلادھار بارش/ ژالہ باری کا امکان۔

سندھ

صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔

خیبر پختونخواہ

چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، کوہستان، شانگلہ، بونیر ، مالاکنڈ، باجوڑ، مہمند، خیبر، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، مردان ، کرم ، کوہاٹ، لکی مروت، بنوں، وزیرستان ،ٹانک ، کرک اورڈیرہ اسماعیل خان میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقا ما ت پر شدید/ موسلادھار بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان۔ اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری ہو سکتی ہے۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان۔

کشمیر

کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان۔ کشمیر میں چند مقا مات پر تیز/ موسلادھار بارش اورژالہ باری کا امکان۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News