جمعرات,  02 مئی 2024ء
کراچی:غیرملکیوں کی گاڑی پرحملہ،2دہشتگردہلاک،3افرادزخمی

کراچی(روشن پاکستان نیوز) کراچی میں غیرملکیوں کی گاڑی پرحملہ،مقابلےمیں دودہشتگردہلاک جبکہ تین افرادزخمی ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق کراچی کےعلاقےلانڈھی مانسہرہ کالونی میں غیرملکیوں کی گاڑی پرخودکش دھماکےکےبعدفائرنگ ہوئی۔

ریسکیوذرائع کےمطابق دھماکاہونےسے دو سیکورٹی گارڈاورایک راہگیر زخمی ہوا۔ زخمی افرادکی شناخت 45 سالہ نور محمد، 45 سالہ لنگر خان اور25 سالہ سلمان صادق کےناموں سےہوئی۔

پولیس حکام کےمطابق حملہ خودکش تھا، گاڑی میں جاپانی باشندے سوار تھے، موٹر سائیکل پر سوار دہشتگردوں نے خودکش حملہ کیا،ایک حملہ آورخودکش دھماکےسےماراگیاجبکہ دوسراسیکیورٹی گارڈکی فائرنگ سےہلاک ہوگیا،جائے وقوعہ سے ایک ایس ایم جی اور ایک بیگ ملا ہے،بیگ سے دستی بم برآمد ہوئے ہیں۔ دھماکے کی نوعیت معلوم کی جا رہی ہے۔پولیس اور رینجرز کی نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

مزید پڑھیں: جامعہ کراچی کی جانب سے ایرانی صدر رئیسی کو پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری دینے کا فیصلہ

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News