بدھ,  01 مئی 2024ء
جامعہ کراچی کی جانب سے ایرانی صدر رئیسی کو پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری دینے کا فیصلہ

 

کراچی (روشن پاکستان نیوز)جامعہ کراچی ایرانی صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کو دورہ پاکستان کے موقع پر پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری دے گی۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ایرانی صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کو پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری دینے کی سفارش کی ہے۔

جس کے بعد جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے سنڈیکیٹ کا خصوصی اجلاس 20 اپریل بروز ہفتہ طلب کیا ہے۔

سنڈیکیٹ کے اجلاس میں ایرانی صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کو پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری دینے کی باضابطہ منظوری دی جائے گی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News