بدھ,  30 اکتوبر 2024ء
الیکشن2024،غیرملکی میڈیا کو اجازت نامے جاری کر دئیے گئے

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)حکومت نے ملک بھر میں 8 فروری 2024 کو ہونے والے عام انتخابات کی کوریج کے لیے غیر ملکی میڈیا کو اجازت نامے جاری کر دیے

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے پہلے مرحلے میں 35 غیر ملکی صحافیوں کو الیکشن کی کوریج کیلئے اجازت نامے جاری کئے گئے ہیں،ذرائع کے مطابق جن ممالک سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کو اجازت نامے جاری کئے گئے ہیں، ان میں چین، جاپان، امریکا، برطانیہ، کینڈا، ہانگ کانگ اور سنگاپور شامل ہیں،

ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر ملکی مبصرین کی جانب سے درخواستیں جمع کروانے کا آخری روز 20 جنوری تھا، الیکشن کمیشن نے 2 لاکھ ایکریڈیشن کارڈز چھاپے ہیں، ان کے علاوہ یورپی یونین،کامن ویلتھ ممالک کے وفود بھی الیکشن کا مشاہدہ کرنےکیلئے آئینگے۔

مزید خبریں