جمعرات,  02 مئی 2024ء
آ ج پاکستان کےمختلف علاقوں میں موسم کیسا رہے گا ؟ دیکھیں

خیبر پختونخوا ، بلوچستان،بالائی /وسطی سندھ،اسلام آباد، پنجاب،گلگت بلتستان اورکشمیر میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر ،شمال مشرقی/جنوبی بلوچستان، جنوبی/مشرقی پنجاب اور خطہ پوٹھوہار میں چند مقامات پر موسلادھار بارش /ژالہ باری کا بھی امکان۔شمالی علاقوں میں بلند پہاڑوں پر برفباری کی بھی توقع۔

انتباہ

13 اور 14 اپریل کے دوران تیز /موسلادھار بارش کے باعث ڈیرہ غازی خان، کوہ سلیمان،لسبیلہ، خضدار، زیارت، بارکھان، ژوب ، شیرانی ،مسلم باغ،کوئٹہ، پشین، کیچ، پنجگور، گوادر، تربت، ہرنائی،کوہلو، نصیر آباداور جعفرآبادکےبرساتی ندی نالوں میں طغیانی کا اندیشہ جبکہ نشیبی علاقے زیر آب آنے کا بھی خطرہ ۔ 13سے 15 اپریل کے دوران تیز /موسلادھار بارش کے باعث دیر، سوات، چترال، کوہستان، مانسہرہ کے مقامی ندی نالوں اور دریائے کابل سے ملحقہ علاقوں میں طغیانی کا اندیشہ۔اس دوران بالائی خیبر پختونخوا، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈسلائیڈنگ کا بھی خدشہ۔

اسلام آباد

اسلام آباد اور گر دو نواح میں آندھی/تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ شام/رات میں موسلادھار بارش/ ژالہ باری کا بھی امکان۔

بلوچستان

ژوب، شیرانی، بارکھان، موسیٰ خیل، کوہلو، سبی، جھل مگسی، لورالائی، زیارت، کوئٹہ، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ ، قلعہ سیف اللہ، لسبیلہ، قلات ، خضدار، زیارت، کوہلو، بارکھان، مسلم باغ، تربت، ہرنائی، کوہلو، نصیر آباد، جعفرآباد، پنجگور، گوادر اور کیچ میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے مزید بارش کا امکان۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش /ژالہ باری کا بھی امکان جس کے باعث مقامی برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا اندیشہ ۔

پنجاب

مری، گلیات ، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، اوکاڑہ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، خوشاب، سرگودھا ،میانوالی، ڈیرہ غازی خان، راجن پور، بھکر، لیہ، ملتان، پاکپتن، ساہیوال، کوٹ ادو، مظفر گڑھ، رحیم یار خان، صادق آباد، خان پور،بہاولپور اور بہاولنگر میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش/ ژالہ باری کا بھی امکان۔

سندھ

صوبہ کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان۔ تاہم دادو، جامشورو، لاڑکانہ، سکھر، جیکب آباد، شہید بینظیر آباد ، پڈعیدن، نوشہرو فیروز اور کشمور میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔اس دوران کراچی، ٹھٹہ اور حیدر آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی بھی توقع۔

خیبر پختونخواہ

چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، کوہستان، شانگلہ ،بونیر ، مالاکنڈ ، خیبر، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، مردان ، کرک، کوہاٹ، لکی مروت،، باجوڑ، مہمند، کرم ، وزیرستان ، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں آندھی/تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش /ژالہ باری کا بھی امکان۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں وقفے وقفے سے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔

کشمیر

کشمیر میں وقفے وقفے سے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔ اس دوران موسلادھار بارش/ژالہ باری کا بھی امکان۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم

ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہا ۔ تاہم خیبر پختونخوا ، بالائی/جنوب مغربی بلوچستان ، بالائی/جنوبی پنجاب اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
سب سے زیا دہ بارش: خیبرپختونخوا: کالام 60،دیر(بالائی 60، زیریں 31)،چترال 59، مالم جبہ 49، پاراچنار 42، دروش 40، باچا خان (ایئر پورٹ) 31، پشاور(سٹی) 27، سیدو شریف 26، مردان 17، پٹن 14، ڈیرہ اسماعیل خان(ایئر پورٹ 11، سٹی 07)، چراٹ 08، بالاکوٹ 06، کاکول 04،بلوچستان: ژوب 40، کوئٹہ(سٹی) 22 ،بارکھان 09، پنجگور 01،پنجاب: ملتان (سٹی 10، ایئر پورٹ 09)،اٹک 08، ڈیرہ غازی خان، بھکر، کروڑ (لیہ) 05، کوٹ ادو 04، اسلام آباد (ایئر پورٹ 02، سٹی 01)، خانیوال ، راولپنڈی (چکلالہ 01)،کشمیر: مظفر آباد(ایئر پورٹ ، سٹی ) میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔
گزشتہ روزریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : شہید بینظیر آباد 43، خیرپور، پڈعیدن اور سکھر میں42ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News