جمعرات,  30 اپریل 2026ء
جہیز میں گاڑی نہ لانے پر دلہن قتل، ہوشربا انکشافات منظر عام پر

مریدکے (روشن پاکستان نیوز)نواحی علاقے بھاگوڈیال میں مبینہ طور پر سسرالیوں نے جہیز میں گاڑی نہ لانے پر دلہن کوقتل کردیاگیا۔

ایف آئی آر کے مطابق مقتولہ نازیہ کی شادی پانچ ماہ قبل شعیب سے ہوئی تھی،پانچ ماہ سے مقتولہ کو سسرال والے اپنے باپ اور بھائیوں سے گاڑی منگوانے کا تقاضہ کر رہے تھے،بیٹی نے کال کر کے والد کو بتایا کہ میری جان کو سسرال میں خطرہ ہے مجھے یہاں سے لے جائیں۔

مزید پڑھیں: ڈکیتی معہ قتل کے مقدمہ میں راحد گینگ کے ملزمان سے مزید پیش رفت،چھینی گئی رقم 91000روپے برآمد

نازیہ کے قتل کا مقدمہ خاوند شعیب سمیت پانچ افراد کے خلاف درج کرلیاگیا،پولیس کا کہنا ہے کہ لاش قبضہ میں لے کر ٹی ایچ کیو ہسپتال مردہ خانہ پوسٹمارٹم کیلئے منتقل کر دی،ملزمان فرار ہوچکے ہیں جلد گرفتار کرلیں گے۔

مزید خبریں