اتوار,  05 مئی 2024ء
ڈی جی رینجرز کا کراچی کی طرزپر اندرون سندھ میں بھی اختیارات حاصل کرنے کا مطالبہ

 

کراچی(روشن پاکستا ن نیوز)ڈی جی رینجرز نے سندھ ہائی کورٹ میں امن و امان سے متعلق اجلاس میں کراچی کی طرز پر اندرون سندھ میں بھی اختیارات مانگ لیے۔

سندھ ہائی کورٹ میں امن و امان سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں ڈی جی رینجرز نے کراچی کی طرز پر اندرون سندھ میں اختیارات مانگے۔

ڈی جی رینجرز نے کہا کہ رینجرز کو کراچی کی طرز پراندرون سندھ میں بھی اختیارات دیئے جائیں، کراچی میں دہشت گردی کے خلاف جو اختیارات دیئے گئے تھے وہی اختیارات دیئے جائیں۔

امن و امان سے متعلق اجلاس میں چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے کہا کہ ایک ماہ میں امن و امان کو یقینی بنایا جائے۔ چیف جسٹس نے امن و امان سے متعلق 15 دن میں رپورٹ طلب کر لی تاکہ بدامنی پھیلانے والے چاہے کتنے ہی طاقتور کیوں نہ ہوں، انہیں انجام تک پہنچایا جائے

آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا کہ سندھ ہائی کورٹ کا امن اجلاس، کراچی میں اسٹریٹ کرائمز، سیف سٹی اور کچے ڈاکوؤں کے مسئلے کا 3 نکاتی ایجنڈا تھا، چیف جسٹس نے ان معاملات پر بریفنگ لی اور ہدایات جاری کیں۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News