جمعه,  17 مئی 2024ء
ن لیگی رہنما احسن اقبال کے بیٹے کی گاڑی پر فائرنگ،ملزم کون؟دیکھیں تفصیل

نارووال (روشن پاکستان نیوز)مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر احسن اقبال کے بیٹے احمد اقبال کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آگیا ۔

نارووال پولیس کے مطابق احمد اقبال کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ گزشتہ رات پیش آیا تھا، احسن اقبال کے صاحبزادے واقعے میں محفوظ رہے۔

پولیس حکام کے مطابق احمد اقبال انتخابی مہم کے لیے ظفروال کے علاقے دھمتل جا رہے تھے کہ فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔

احمد اقبال نے اس معاملے پر بیان جاری کیا اور کہا کہ فائرنگ سیاسی مخالفین نے کروائی ہے، جس کی تحقیقات کرائی جائیں۔

پولیس حکام کیمطابق واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کی جا چکی ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News