جمعه,  10 مئی 2024ء
پنجاب حکومت کا گندم کی خریداری کے لیے کھربوں روپے قرض لینے کا فیصلہ

لاہور (روشن پاکستان نیوز) پنجاب حکومت نے گندم کی خریداری کے لیے 552 ارب روپے قرضہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

محکمہ خزانہ پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت نے قرض کے لیے کمرشل بینکوں سے پیشکشیں طلب کی ہیں جب کہ قرضہ تین ماہ کے لیے لیا جائے گا اور بینک آفرز 16 اپریل تک جمع کرائیں گے۔

محکمہ خزانہ کے ذرائع کے مطابق قرضے پر سود کی شرح 22 فیصد سے زائد ہوگی جب کہ نیا قرضہ وفاقی حکومت کی منظوری سے مشروط ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے قرضے سے ساڑھے تین ارب کا پرانا قرضہ پنجاب بینک کو واپس کردیا جائے گا۔

نئی گندم کی خریداری کے لیے 200 ارب تک مختص کیے جانے کا امکان ہے جب کہ مالی وسائل کے لحاظ سے 15 لاکھ ٹن خریدی جا سکتی ہے۔

خریداری کے حتمی حجم کا فیصلہ پنجاب کابینہ آئندہ چند روز میں کرے گی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News