هفته,  12 اکتوبر 2024ء
چوری کے شبہ پر تاجر کا بھرے بازار میں خاتون پر تشدد ، ویڈیو سوشل میڈ یا پر وائرل

شاہ جمال(روشن پاکستان نیوز )مظفرگڑھ کے علاقے شاہ جمال میں چوری کے شبہ پر تاجر کا بھرے بازار میں خاتون پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ۔

تفصیلات کے مطابق شاہ جمال،مظفرگڑھ میں چوری کے شبہ پر تاجرنے بھرے بازار میں خاتون پر تشدد کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ۔
ویڈیو میں فہد زرگر نامی کپڑے کے تاجر کو خاتون پر تشدد کرتے دیکھا جا سکتا ہے ۔ متاثرہ خاتون بااثر شخص کی منت سماجت کرتی رہی مگر کسی نے آہ و زاری پر توجہ نہ دی ۔

مظفرگڑھ پولیس ترجمان نے بتایا کہ ڈی پی او، کے نوٹس لینے پر ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔

پولیس ذرائع سے معلوم ہوا کہ سیاسی شخصیات کی مداخلت پر ملزم کو چھوڑ دیا گیا

مزید خبریں