اسلام ا ٓباد (روشن پاکستان نیوز)وزیر ہوا بازی خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) پر 429.2 ارب روپے واجب الادا ہیں۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات میں قومی ایئرلائن کے ملکی اور غیر ملکی قرضوں کا معاملہ زیر بحث آیا جس میں وزیر ہوا بازی خواجہ محمد آصف نے تحریری جواب جمع کرواتے ہوئے بتایا کہ پی آئی اے پر 429 اعشاریہ 2 ارب روپے کی رقم 30 ستمبر 2023 تک واجب الادا تھی۔
اس میں بینکوں کے 268.2 ارب روپے کے قرضے شامل ہیں جبکہ حکومت پاکستان کے قرضے 161.067 ارب روپے ہیں۔
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ پی آئی اے نے مالی مسائل حل کرنے اور مزید طیارے شامل کرنے، انجنوں کا بندوبست کرنے اور اسپیئر پارٹس خریدنے کے لیے قرض لیا۔
وزیر ہوا بازی نے ہوائی اڈوں کی آؤٹ سورسنگ کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ فی الحال کوئی بھی ہوائی اڈہ کسی غیر ملکی کمپنی کو جزوی یا مکمل طور پر آؤٹ سورس نہیں کیا گیا ہے۔ آؤٹ سورس کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔