هفته,  23 نومبر 2024ء
پنجاب میں شدید قحط سالی کا خدشہ ، چونکا دینے والی رپورٹ سامنے آ گئی

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)پنجاب میں غذائی عدم تحفظ کے باعث قحط کا خدشہ ظاہر کیا گیا۔

آڈٹ ٹیم کی مرتب کردہ اسسمنٹ رپورٹ میں پنجاب میں غذائی عدم تحفظ کے باعث آئندہ دو دہائیوں میں قحط کا خدشہ ہے۔ آڈٹ ٹیم نے پنجاب میں فوڈ سیکیورٹی کو غیر مستحکم اور غیر تسلی بخش قرار دیا ہے۔

جائزہ رپورٹ کے مطابق موسمیاتی تبدیلی، آبادی میں بے تحاشہ اضافہ، غلط حکومتی پالیسیاں، عدم استحکام اور جامع ایکشن پلان کا فقدان پنجاب میں غذائی تحفظ کی بنیادی وجوہات ہیں۔

جائزہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2016 سے 2021 تک پنجاب حکومت نے مختلف شعبوں کو 367 ارب سے زائد کی سبسڈی دی تھی۔ جس میں سب سے زیادہ سبسڈی خوراک پر 307 ارب، ٹرانسپورٹ پر 32 ارب اور زراعت پر 27 ارب سے زائد تھی۔

سبسڈی کے بارے میں جائزہ رپورٹ نے اشارہ کیا کہ اخراجات کا نمونہ پیداوار کی لاگت کو کم کرنے کے لیے زراعت کے لیے مختص کی گئی معمولی رقم تھی۔

اس کے علاوہ جائزہ رپورٹ میں ماضی میں خشک سالی کا بھی ذکر کیا گیا اور کہا گیا کہ پاکستان میں تباہ کن سیلابوں کے بعد پنجاب کو شدید خشک سالی کا سامنا کرنا پڑا اور خطرہ اب بھی برقرار ہے۔

موسمیاتی تبدیلی اور گلوبل وارمنگ پر، عالمی اوسط درجہ حرارت میں ہر ایک ڈگری سیلسیس اضافے سے گندم کی عالمی پیداوار میں اوسطاً 6 فیصد کمی آئے گی۔

مزید خبریں