هفته,  11 مئی 2024ء
پیپلزپارٹی کاسینیٹ انتخابات میں ن لیگ کی سپورٹ کا اعلان

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)سینیٹ انتخابات میں پیپلز پارٹی نے ٹیکنوکریٹ، خواتین اور اقلیتی نشستوں پر مسلم لیگ ن کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما ندیم افضل چن نے کہا کہ پیپلز پارٹی ان نشستوں پر مسلم لیگ ن کی حمایت کرے گی جب کہ پیپلز پارٹی اپنی امیدوار فائزہ ملک کی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتی ہے۔

ندیم افضل چن نے کہا کہ ہمارے ووٹ کم تھے اور ہارس ٹریڈنگ کے الزامات لگ جاتے تھے اس لیے یہ فیصلہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ سب جانتے ہیں کہ فیصل واوڈا کا اصل سپورٹر کون ہے، وہ خود جانتے ہیں کہ ان کا سپورٹر کون ہے۔

سندھ میں سینیٹ انتخابات میں پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم مشترکہ طور پر آزاد امیدوار فیصل واوڈا کو ووٹ دیں گے۔

فیصل واوڈا سندھ سے جنرل نشست پر سینیٹر منتخب ہوں گے۔ پیپلز پارٹی جنرل نشست کے امیدوار سرفراز راجڑ کی قربانی دے گی۔ فیصل واوڈا پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے اراکین سندھ اسمبلی کے ووٹوں سے سینیٹر منتخب ہوں گے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News