اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان رؤف حسن کا کہنا ہے کہ جلد بانی پی ٹی آئی ہوں گے اور وزیراعظم بنیں گے۔
پی ٹی آئی کے ترجمان رؤف حسن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی دیگر کیسز میں بھی سزائیں معطل رہیں گی۔
انہوں نے کہا کہ عدالتوں کو آلہ کار کے طور پر استعمال کرنے کی کوشش کی گئی۔
رؤف حسن نے کہا کہ امید ہے کہ عدالتیں کابینہ کے ججز کے خط کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے بدترین سیاسی انجینئرنگ کا باب بند کر دیں گی۔
انہوں نے کہا کہ کابینہ نے کمیشن بنانے سے پہلے ججز کے خط پر فیصلہ دیا۔