اتوار,  08  ستمبر 2024ء
اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں علی امین گنڈا پور کی عمران خان سے ملاقات

راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے پاکستان تحریک انصاف کے سابق چیئرمین عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی، جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق عمران خان اور علی امین گنڈا پور کے درمیان ملاقات تقریبا ایک گھنٹے تک کانفرنس روم میں جاری رہی۔

ملاقات میں پارٹی معاملات اور خیبرپختونخوا کے حوالے سے بات چیت کی گئی جبکہ ملاقات میں گزشتہ روز نکالی گئی ریلی کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔

ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال سمیت زیر سماعت مقدمات پر بھی بات چیت کی گئی۔

مزیدپڑھیں:راحت فتح علی خان کیخلاف پوسٹ پر ساحر علی بگا کا بیان سامنے آگیا

بعدازاں عمران خان سے ملاقات کے بعد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہو گئے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News