جمعه,  03 مئی 2024ء
راحت فتح علی خان کیخلاف پوسٹ پر ساحر علی بگا کا بیان سامنے آگیا

لاہور(روشن پاکستان نیوز)حال ہی میں پاکستانی گلوکار ساحر علی بگا نے راحت فتح علی خان کے خلاف پوسٹ کی تھی، جس پر اب معروف گلوکار اور اداکار علی ظفر بھی میدان میں آگئے ہیں۔

علی ظفر کی جانب سے پاکستان میوزک انڈسٹری کے دو معروف گلوکاروں کے درمیان صلح کی ایک کوشش کے طور پر قدم اٹھایا گیا ہے۔

جس پر علی ظفر کی جانب سے ساحر علی بگا کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پیارے بھائی ساحر علی بگا! میں آپ سے درخواست کروں گا، خدارا رمضان کا احترام کریں۔

اداکار کا مزید کہنا تھا کہ آپ اپنی زبان کی حفاظر کریں اور دوسرے کی ذات کے بارے میں خود سے کوئی فیصلہ نہ کریں کیونکہ ہم سب میں کوئی نہ کوئی خامی ہے۔

مزیدپڑھیں:برطانیہ میں میوزیکل نائٹ پروگرامزاوورسیز پاکستانیز کی عدم دلچسپی کے باعث مکمل فلاپ

اس پر ساحر علی بگا نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ شکریہ علی! اگر کسی سے متعلق کوئی سچ سامنے آیا ہے تو میں اس پر معذرت خواہ ہوں۔

واضح رہے گزشتہ روز مقبول کمپوزر اور گلوکار ساحرعلی بگا نے پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گلوکارراحت فتح کو منافق اور درندہ صفت کہہ ڈالا۔

ساحر علی بگا نے راحت فتح علی کان کے بارے میں ایک پوسٹ شیئر کی ہے ،جس میں انہوں نے کہا کہ “ راحت فتح علی خان سب سے بڑے منافق اور سفاک شخص ہیں ۔ خدا کی لعنت ہو منافق پر راحت فتح علی خان درندہ صفت ہونے کے ساتھ ساتھ منافق بھی ہے “۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News