پیر,  04 نومبر 2024ء
صوابی میں پہلی بار5 خواتین امیدوار الیکشن لڑیں گی


صوابی ( روشن پاکستان نیوز) خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی کی تاریخ میں پہلی بار قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے لیے کل 86 امیدواروں میں سے5 خواتین الیکشن کے میدان میں ہیں،مخصوص نشستوں پرسابق صوبائی وزیر رہنے والی ستارہ ایاز صوابی کے روایتی معاشرے میں گلی گلی جا کر انتخابی مہم چلا رہی ہیں،ستارہ ایاز کا کہنا ہے کہ صوابی نے تمام خواتین کیلئے ایک بہت بڑا پیغام دیا ہے، میرا دل نہیں تھا، مجھے لوگوں نے کہا کہ آپ آزاد میدان میں آجائیں، بہت بڑا حلقہ بہت بڑا علاقہ ہوتا ہے، میرے اپنے لوگوں نے مجھے حوصلہ دیا کہ آپ کھڑی ہوں،انہوں نے کہا کہ تین مضبوط امیدواروں کے درمیان جب میں کھڑی ہوتی ہوں تو مجھے لگتا ہے کہ میں بھی مضبوط ہوں ،کیونکہ میرے پیچھے اتنے سارے لوگ کھڑے ہوتے ہیں،ستارہ ایاز کی ہی رشتہ دار معراج ہمایوں بھی اُسی حلقے سے انتخابات میں آزاد حیثیت سے اُن کے مدمقابل ہیں،معراج ہمایوں کہتی ہیں کہ میں آنے والی نسل کو دکھانا چاہتی ہوں کہ خواتین بھی سیاست میں کچھ کر سکتی ہیں، الیکشن سے ڈرنا نہیں چاہیے، سیاست ایک بہت ہی خوبصورت کرئیر ہے، جس میں عورت کی زیادہ ضرورت ہے، کیونکہ اسمبلی میں عورتوں کی آواز نہیں پہنچ پارہی۔

مزید خبریں