جمعه,  17 مئی 2024ء
آ ج پاکستان کے مختلف علاقوں میں موسم کیسا رہے گا ؟ دیکھیں


ملک کے بیشتر علا قوں میں موسم خشک رہے گا۔تاہم کشمیر ، گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان۔ جبکہ ملک کے جنوبی علاقوں میں تیز ہوائیں /جھکڑ چلنے کی توقع۔

انتباہ
آج رات تیز بارش کے باعث بالائی خیبر پختونخوا، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈسلائیڈنگ کا خدشہ۔آندھی/جھکڑ / ژالہ باری/گرج چمک اور تیز بار ش کے باعث کھڑی فصلوں، کمزور انفرا سٹرکچر ( بجلی کے کھمبے،گاڑیوں سولر پینل وغیرہ)کو نقصان کا اندیشہ۔سیاحوں اور کسانوں کو آندھی/بارش کے دوران محتاط رہنے کی ہدایت۔

اسلام آباد

اسلام آباد اور گر دو نواح میں مطلع جز وی ابر آلود رہے گا۔ تا ہم صبح کے اوقات میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔

بلوچستان

صوبہ کے بیشتر اضلاع میں مو سم خشک رہے گا۔ تاہم جنوبی اضلاع میں تیز ہوائیں چلنے کی توقع ۔

پنجاب

صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ تا ہم مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال اور لاہور میں صبح کے اوقات میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

سندھ

صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔ تاہم جنوبی اضلاع میں گرد آلود ہوائیں چلنے کی توقع ۔

خیبر پختونخواہ

صوبہ کے بیشتر اضلاع میں مو سم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ تا ہم چترال، دیر، سوات ، کوہستان، شانگلہ، ایبٹ آباد، مانسہرہ ، ہری پور اور بالاکوٹ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان۔

کشمیر

کشمیر میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News