جمعه,  17 مئی 2024ء
سپیکر پنجاب اسمبلی کا 300 خلاف ضابطہ ترقیوں کا نوٹس

لاہور( روشن پاکستان نیوز) سپیکر پنجاب اسمبلی سردار محمد سبطین خان نے اسمبلی سیکرٹیریٹ میں ترقیوں کے حوالے سے میڈیا پر چلنے والی خبر کا نوٹس لے لیا،سپیکر نے اسمبلی سیکرٹیریٹ میں ملازمین کی حالیہ ترقیوں کے بارے میں سیکرٹری اسمبلی کو رپورٹ پیش کرنیکا حکم دیا ہے،گزشتہ روز خبر آئی تھی کہ الیکشن سے قبل پنجاب اسمبلی کے 300 افسران و ملازمین کو غیرقانونی ترقیاں دی گئی ہیں، اور پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں فنانس کمیٹی نہ ہونے کے باوجود نئی آسامیوں کی تخلیق اور ملازمین کی ترقی کا سلسلہ جاری ہے،خبر میں دعویٰ کیا گیا کہ پنجاب اسمبلی کے افسران و ملازمین کو نوازنے کےلئے بوگس تاریخ پر پروموشنز دی گئیں ،میڈیا پر چلنیوالی خبروں میں کہا گیا کہ الیکشن سے قبل پنجاب اسمبلی کے من پسند افسران اور ملازمین کوایک ہی دن میں دو دو پروموشنز دی گئیں ،خبر میں یہ بھی دعویٰ تھا کہ گریڈ 18 کی ڈپٹی سیکرٹری کی دو نئی آسامیوں پر من پسند ملازمین کو ترقی دی گئی،پنجاب اسمبلی میں ترقی یا نئی آسامیوں کیلئے فنانس کمیٹی کی منظوری ضروری ہے،دعوے کیمطابق لفٹ اٹینڈینڈنٹ کو گریڈ 3 سے گریڈ 11 میں کیئرٹیکر کے عہدے پر ترقی دیدی گئی، اسسٹنٹ کنٹرولر کو گریڈ 11 سے گریڈ 17 میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسٹیٹ کے عہدے پر ترقی دیدی گئی،اسپیکر اسمبلی سردار محمد سبطین خان کا کہنا ہے کہ ترقیوں میں کوئی بے ضابطگی یا من پسندی کا عنصر سامنے آیا تو ذمہ دارانکے خلاف کارروائی کروںگا،انہوں نے کہا کہ اگر کوئی ترقی خلاف قانون ثابت ہوئی تو ترقی کے آرڈرز واپس لے لیںگے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News