پیر,  04 نومبر 2024ء
ججز پرسوشل میڈیا کا اثر نہیں ہونا چاہیے، جسٹس اطہر من اللّٰہ

اسلام آباد(روشن پاکستان نیو ز)سپریم کورٹ جج جسٹس اطہر من اللّٰہ نے کہا کہ سوشل میڈیا کا اثر ججز پر نہیں ہونا چاہیے۔
اسلام آباد میں کورٹ رپورٹرز کیلئے منعقدہ ورکشاپ سے خطاب کرتے جسٹس اطہر من اللّٰہ نے کہا کہ کوئی جج سوشل میڈیا کا اثر لیتا ہے تو وہ اپنے حلف کی خلافورزی کرتا ہے۔


انہوں نے کہا کہ کسی خاتون یا بچے کی شناخت ظاہر کرنا یا غلط رپورٹنگ کرنا صحافت کے قواعد کیخلاف ہے، میں نے کورٹ رپورٹرز سے بہت کچھ سیکھا، خود کو اس قابل نہیں سمجھتا کہ کسی کورٹ رپورٹر کو بتاؤں کہ اسکے اصول کیا ہیں۔
جسٹس اطہر من اللّٰہ نے کہا کہ قائد اعظم کی 11 اگست 1947ء کی تقریر ریاست کے سینسر کرنے پر لامتناہی سلسلہ شروع ہوا، تنقیدکرنیوالا بھی اگر اسی عدالت پر اعتماد کرے تو یہ عدلیہ کا امتحان ہوتا ہے، تنقید ہر کوئی کرے لیکن عدلیہ پر اعتماد بھی کرے۔

مزید خبریں