بدھ,  15 جنوری 2025ء
نواز شریف اور مریم نواز لاہور میں ریلیاں نکالیں گےن لیگ کا پلان تیار

مسلم لیگ ن نے پارٹی قائد نواز شریف اور چیف آرگنائزر مریم نواز کی لاہور میں الیکشن ریلیوں کا پلان تیار کر لیا۔

ذرائع کے مطابق ن لیگ نے لاہور میں سیاسی ریلیاں نکالنے کا فیصلہ کیا ہے، فیصلہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے اسحاق ڈار اور بلال یاسین کی ملاقات میں کیا گیا۔

پارٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز کا لاہور میں ریلیاں نکالنے کا پلان تیار کر لیا گیا ہے، مسلم لیگ ن کے قائدین ایک دو روز میں لاہور کے مختلف حلقوں میں ریلیاں نکالیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز ریلیوں کے دوران مختلف مقام پر خطاب بھی کریں گے۔

خیال رہے کہ 8 فروری کو شیڈول عام انتخابات میں نواز شریف قومی اسمبلی کے حلقہ 130 لاہور اور مریم نواز این اے 119 لاہور سے الیکشن لڑ رہی ہیں، شہباز شریف بھی لاہور کے حلقہ این اے 123 اور حمزہ شہباز این اے 118 لاہور سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔ صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف، مریم نواز اور حمزہ شہباز پنجاب سے صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر بھی الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

مزید خبریں