بدھ,  30 اکتوبر 2024ء
بانی پی ٹی آئی، شاہ محمود، شیخ رشید کی درخواست ضمانت پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی،کیوں ْ؟ وجہ بھی سامنے آ گئی

اسلام آ باد (روشن پاکستان نیوز)بانی پی ٹی آئی ، سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد کی درخواست ضمانتوں پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی میں تینوں سیاسی رہنماؤں نے سانحہ 9 مئی کے 12 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں دائر کی تھیں، جس پر عدالت نے تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز سے مقدموں کا مکمل ریکارڈ طلب کرلیا . فاضل جج ملک اعجاز آصف کے رخصت پر ہونےکیوجہ سے سماعت بنا کسی کارروائی کے 24 جنوری تک ملتویکر دی گئی

مزید خبریں