هفته,  27 جولائی 2024ء
آ ج پاکستان کے مختلف علاقوں میں موسم کیسا رہے گا ؟محکمہ موسمیات کی جانب سے انتباہ جاری

آ ج30 مارچ بروز ہفتہ خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر ،وسطی/ بالائی پنجاب، اسلام آباد اور شمالی بلوچستان میں آندھی/جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے مزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان۔ اس دوران بعض مقامات پر ژالہ باری کی توقع۔ اس دوران بالائی خیبر پختونحوا اور کشمیر میں چند مقامات پر مو سلادھار بارش کی توقع۔ جبکہ ملک کے جنوبی علاقوں میں آندھی /جھکڑ چلنے کی توقع۔

انتباہ
30 مارچ کو تیز بارش کے باعث بالائی خیبر پختونخوا، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈسلائیڈنگ کا خدشہ۔آندھی/جھکڑ / ژالہ باری/گرج چمک اور تیز بار ش کے باعث کھڑی فصلوں، کمزور انفرا سٹرکچر ( بجلی کے کھمبے،گاڑیوں سولر پینل وغیرہ)کو نقصان کا اندیشہ۔سیاحوں اور کسانوں کو آندھی/بارش کے دوران محتاط رہنے کی ہدایت۔

اسلام آباد

اسلام آباد اور گر دو نواح میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی /جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کی توقع۔

بلوچستان

صوبہ کے بیشتر بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ تاہم کوئٹہ، ژوب ، بارخان ، چمن، پشین اور زیارت میں صبح کے اوقات میں تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

پنجاب

مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، اوکاڑہ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، خوشاب، سرگودھا ، میانوالی ،ڈیرہ غازی خان، راجن پور، بھکر، لیہ اورملتان میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری کی بھی توقع۔

سندھ

صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔ تاہم جنوبی اضلاع میں گرد آلود ہوائیں چلنے کی توقع ۔

خیبر پختونخواہ

چترال، دیر، سوات ، کوہستان، شانگلہ، ایبٹ آباد، مانسہرہ اور ہری پور ،صوابی، مردان ، چارسدہ، نوشہرہ، مالاکنڈ، باجوڑ، پشاور، مہمند، خیبر، کرم، کوہاٹ، لکی مروت، بنوں ، ڈیرہ اسماعیل خان، کرک اور وزیرستان میں تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان۔ اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری کی بھی توقع۔ جبکہ چترال، دیر، سوات ، کوہستان، شانگلہ، بونیر، ایبٹ آباد اورمانسہرہ میں موسلادھار بارش کی توقع۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سےبارش اور بلند پہاڑوں پر برفباری کا امکان۔

کشمیر

کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سےبارش اور بلند پہاڑوں پر برفباری کا امکان۔اس دوران کشمیر میں چند مقامات پر موسلادھار بارش/ ژالہ باری کی بھی توقع۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News